ڈاکوؤں اور راہزنوں سے برآمد 2کروڑ روپے کا مال مالکان میں تقسیم

ڈاکوؤں اور راہزنوں سے برآمد 2کروڑ روپے کا مال مالکان میں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ڈاکوؤں اور راہزنوں کی واداتوں کا نشانہ بننے والے درجنوں شہریوں کو ڈاکوؤں اور راہزنوں کے گرفتار شدہ مختلف گروہوں کے ممبران سے برآمد کیا گیا 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ ان کے اصل مالکان میں تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان، مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہ ہونے کے لیے لاہور پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سی آئی اے پولیس نے تھانہ جنوبی چھاؤنی، شادمان، ڈیفنسB، ٹاؤنشپ، شاہدرہ ٹاؤن، نواں کوٹ، کاہنہ، ڈیفنسA، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، لوئر مال، مسلم ٹاؤن، سبزہ زار اور شفیق آبادمیں مختلف وارداتوں کا نشانہ بننے والے درج ذیل شہریوں چوہدری صباحت احمد، حسنین اطہر، رانا محمد جاوید، حسیب انجم، واجد نواز، فقیر حسین، حافظ زبیر خاں، سرمد محمود، سید مظہر حیدر، عمر فاروق، مرزا ریاض بیگ، اکبر علی، عاطف قمر، محمد اختر، عثمان شیخ، رانا بدر، آصف رزاق، محمد متسر علی اور عمران رشیدمیں سو ا کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور قریباً ایک کروڑ روپے کے ہیرے اور سونے کے زیورات، موٹر سائیکلیں، لیپ ٹاپ، موبائل فونز دیگر قیمتی اشیاء ان کے اصل وارثان کے سپرد کی جا رہی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ اگر ڈاکو چور اور جرائم پیشہ افراد شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن رہے ہیں تو پولیس ان چوروں اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے شہریوں سے لوٹا ہوا مال ان ڈاکوؤں سے برآمد کر کے شہریوں کو واپس کرنے کے کام میں کوئی کمی نہیں کر رہی۔آخر میں ایس ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے مذکورہ بالا شہریوں میں ڈاکوؤں سے برآمد ہونیوالا مال مسروقہ تقسیم کیا۔

مزید :

علاقائی -