ڈی جی خان پولیس نے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،ایک ملزم گرفتار
ڈیرہ غازی خان( اے این این )پولیس نے ڈیرہ غازی میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔ خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ٗ ایک ملزم گرفتار۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تونسہ پولیس کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والی کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا، کارکے خفیہ خانوں سے 14 پستول ، 2 کلاشنکوفیں، 14 ریپیٹر، 6 ہزارراؤنڈ،49میگزین، 16کلینک راڈ اور 3سپرنگ انجیکٹربرآمد کی گئی۔ڈی ایس پی جاوید اخترجتوئی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چوک اعظم میں تخریب کاروں کو اسلحہ پہنچا رہے تھے جب کہ ایک ملزم سہیل قادریوسف زئی کو گرفتار کر لیا گیا جو کہ ایبٹ آباد کے پرائیویٹ سکول کا پرنسپل ہے۔