الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہو گیا ،رابطہ کمیٹی کٹھ پتلی ہے :مصطفٰی کمال
میرپورخاص(خصوصی نامہ نگار)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہاہے کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا ہے،رابطہ کمیٹی کی اہمیت بھی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے۔ایم کیو ایم کے قائد پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر معافیاں مانگتے ہیں۔ فرعونوں کو للکارے بغیر مر جاتے تو پھر اللہ کو کیا جواب دیتے۔ نئی پارٹی بنائے آٹھ دن گزرے مخالفین اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ موت کو مسکرا کر گلے لگائیں گے۔ فرعون کو للکارے بغیر مر جاتے تو اللہ کو کیا جواب دیتے ۔ مخالفین آٹھ دن کی پارٹی سے اتنے خوفزدہ کیوں ہیں۔موت کو مسکرا کر گلے لگائیں گے۔پاکستان توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں کسی سے دشمنی نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کومیرپورخاص میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ جن لوگوں نے پتھر مارے انہیں اپنا بنانا ہے، ہم پتھر کا جواب پتھر سے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیڈری کرنے یا وزیراعظم بننے نہیں بلکہ جہاد کرنے آئے ہیں اور ہم نے وقت کے فرعون کو للکارا ہے، یہ شخص ہمیں بھی کیڑے مکوڑے سمجھتا ہے جب کہ ہماری اس سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے، 24 اپریل کو 30 سال کی گندگی کو دفن کردیں گے۔مصطفی کمال نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے ہماری 2 نسلیں تباہ کیں اور ہزاروں لوگ مروا دیئے، سب جانتے ہیں نوجوان لڑکوں کو را کا ایجنٹ کس نے بنایا جب کہ میں اردو بولنے والوں سے پوچھتا ہوں تم کس کے پیچھے چل رہے ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس فرعون کو للکارے بغیرمرجاتے تو اللہ کوجواب نہیں دے سکتے تھے۔سابق سٹی ناظم نے کہا کہ ہماری پارٹی کا آج آٹھواں دن ہے اور یہ لوگ ہم سے خوفزدہ ہوگئے ہیں جو ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا،انہیں ایک مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دی جائے جب کہ رابطہ کمیٹی کی اہمیت بھی کٹھ پتلی سے زیادہ نہیں ہے۔