ارباب اکبر حیات مرحوم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،امیر مقام

ارباب اکبر حیات مرحوم کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ مرحوم ارباب اکبرحیات ان گنت خوبیوں کے مالک اورایک دلیر ونڈرلیڈرتھے اپنے علاقے کے عوام کی ترقی وفلاح وبہبودکیلئے ارباب اکبرحیات کی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی یہ روایت رہی ہے کہ وفات پانے والے ممبران کی نشستوں پرہم نے امیدواروں کوکھڑانہیں کیاتاہم ارباب اکبرحیات کی نشست پربھی دوسرے سیاسی جماعتیں اس روایت کی تقدس کوملحوظ خاطررکھ فیصلہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق ممبرصوبائی اسمبلی ارباب اکبرحیات(مرحوم)کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنر خیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا،صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)پیرصابر شاہ ،ناصرموسیٰ زئی سمیت دیگرعہدیداران بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ارباب اکبرحیات کے حلقے کے عوام کیلئے میرے دروازے بنادربان ہمیشہ کھلے رہیں گے،بلاامتیاز خدمت کاجودیاروشن کیاہے اسے کبھی تھمنے نہ دینگے،اس سے قبل بھی صوبے کے عوام کی خدمت کی ہے،اب بھی کررہے ہیں اورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت میں وزیراعظم نوازشریف صاحب نے معاشی واقتصادی استحکام،دہشت گردی جیسے عفریت کی بیخ کنی اورملک کوتاریکیوں سے نکالنے کے جس ایجنڈے پر2013سے آغازکیاہے انشاء اللہ اسکااختتام عنقریب ہے۔انہوں نے کہاکہ حلقہPK-8کے عوام کبھی بھی اپنے آپ کوتنہانہ سمجھے ان کی فلاح وبہودکیلئے ہماری خدمات ہمیشہ حاضررہیں گی۔