سیکرٹریٹ بس دھماکہ ،شہداء اورزخمیوں کے لواحقین تاحال امداد سے محروم
تخت بھائی (نامہ نگار )پشاور سیکرٹریٹ بس بم دھماکے کے بیس روز گزر نے کے باوجود سانحے کے شہدا اور زخمیوں کے لئے مرکزی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے مالی امداد کا تا حال اعلان نہیں کیا گیا ۔کئی گھرانوں کا واحد سہارا اور آخری چراغ بھی اس حادثے میں بجھ گئے تفصیلات کے مطابق 20روز قبل درگئی سے پشاور سیکرٹریٹ ملازمین اور دیگر مسافر وں کو لے جانے والی بس بم دھماکے کا شکا ر ہوگئی تھی جسمیں تخت بھائی ڈویژن سے سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد شہید جبکہ سات شدید زخمی ہو گئے تھیشہدا میں اسماعیل سکنہ مسلم آباد ،محنت کش سید محمد عرف ماموں ،سکنہ ٹکر اور ورچوئل یونیورسٹی کے لیکچرار ریاض سکنہ کوٹے ، شاہد ولد قمر سکنہ پرخوڈھیری اپنے گھرانوں کے واحد کفیل اور سہارا تھے جواس حادثے کے نذر ہوگئے مرکزی و صوبائی حکومتوں کی طرف سے اس واقعہ پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا لیکن انکی بے حسی کے باعث ابھی تک ان شہد ا ء اور زخمی افراد کیلئے حکومت کی طرف سے مالی امداد کا اعلان نہیں کیا گیا ۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹر شن تخت بھائی کے سبزہ زار میں ایک اہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم تخت بھائی ممتاز علی خان مہمند،بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمر زمان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری حاجی عثمان غنی ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ کونسلران شاہد سراج، محمد سعید خان ،ڈاکٹر حفیظ الوہاب ،جواد ٹکر،تحصیل کونسلران ذولفقار علی بھٹو،مقصود علی ایڈوکیٹ ،میاں اجمیر شاہ، موسیٰ خان اور ناظمین عبدالستار خان ،محمد اقبال صافی،جاوید ٹھیکیدار اور مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ خان ،جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل،قومی وطن پارٹی پشاور زو ن کے چئیرمین عبدالغفار خان مہمند ،پی کے26کے چیئرمین ظہور حسین مہمند،اے این پی ضلع مردان کے سابق نائب صدرمحمد ایوب یوسفزئی ،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری میاں محمدطاہر ایڈوکیٹ ، نے حکومت کی طرف سے بس دھماکے کے متاثرین کی مالی امداد کا مطالبہ کیا۔