کراچی ،لسبیلہ پل پر فائرنگ سے پولیس افسر زخمی
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے لسبیلہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پولیس افسر پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ پل پل مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا ہے ۔زخمی پولیس اہلکار سرجانی ٹاؤن تھانے میں تعینات ہے ۔واقعہ کے بعد پولیس کے بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے گلبہار کے علاقے میں پولیس آفیسر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔سہیل انور سیال نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس افسر کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ساتھ پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کیا جائے ۔