پشاور کینٹ میں خونخوار چوہا مار مہم ،چوہے کے سر کی قیمت 300روپے مقرر
پشاور( پاکستان نیوز)وائس پریزیڈنٹ وارث آفریدی نے اپنے جیب سے 300روپے کے حساب سے باقاعدہ 600روپے دیں اور با قاعدہ طور پر شناختی کارڈ کے ساتھ شکایات موصول ہوئیں، جس سے ثابت ہو گیا کہ پشاور کینٹ کی صفائی بے مثال ہے۔ خونخوار چوہے مارنے پر 300روپے دینے کی بجائے کنٹونمنٹ بورڈ نے متبادل لائحہ عمل تیارکرلیاہے ،درج شُدہ شکایات کافوری سدِ باب کیا جائے گا۔ہفتہ صفائی مہم میں خونخوار چوہے مار مہم کے سلسلے کا باقاعدہ طور پرلائحہ عمل تیارہوگیا۔ پچھلے دو دنوں سے وائس پریزیڈنٹ وارث آفریدی و ممبران خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کیلئے گھر گھر اور گلیوں کی نالیوں میں دوائی ڈالی جائے گی۔ جس میں میری درخواست ہے جو رہائشی خواتین ہیں، وہ اپنے گھر کا کوڑا بند ڈبے میں رکھیں، اور ہمارا صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ان سے کوڑا اُٹھائینگے۔ باہر گلیاں صاف رکھیں اور گلیوں میں گندگی پھینکنے سے گریز کریں۔ رات کو اپنے کچن میں گندے برتن نہ رکھیں، باقی تمام کھانے پینے کے دُکانداروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی صفائی پر اولین ترجیح دیں، کیونکہ خونخوار چوہوں کا فی الفور خاتمہ آپ کے فرائض میں بھی شامل ہے۔