ڈی سی او ریلوے کا بغیر ٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان (جنرل رپورٹر) ڈی سی او ریلوے ملتان ڈویژن کا بغیرٹکٹ مسافروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 7بغیرٹکٹ مسافروں سے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
کرایہ2980روپے اور جرمانہ 1680روپے مجموعی طور پر 4670روپے وصول کرلیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان ڈویژن طاہر مسعود مروت نے گزشتہ روز ڈی جی خان سے خانیوال کے درمیان مختلف ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارکر 7بغیرٹکٹ مسافروں کو سفر کرتے ہوئے پکڑکر ان سے کرایہ2980روپے اور جرمانہ 1680روپے جوکہ مجموعی طور پر 4670روپے بنتے ہیں وصول کرلیے ہیں جبکہ وینڈ کار میں غیرمعیاری سوہن حلوہ رکھنے پر وینڈر کو 2ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔یس ٹی ای گروپ نے گزشتہ روز مختلف ٹرینوں میں اچانک چھاپے مارکر 13بغیرٹکٹ مسافروں کو پکڑکر ان سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں مجموعی طور پر 9ہزار 80روپے وصول کرلیے ہیں۔