ٹریفک حادثات میں18افراد زخمی،کرنٹ لگنے سے نوجوان جھلس گیا،شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آتشزدگی،لاکھوں کا نقصان
ملتان(وقائع نگار)ٹریفک کے مختلف حادثات میں18افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122نے زخمیوں کے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں منتقل کردیا ہے۔کرنٹ لگنے سے20سالہ نوجوان جھلس گیا۔شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ریسکیو1122کی بروقت کارروائی سے مذید نقصان (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
ہونے سے بچالیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہگیر ممتاز کو پیچھے سے زوردار ٹکر ماری۔جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی ہو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرادیا۔جہاں زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ٹریفک کے دیگر حادثات میں عنصر،رقیہ،افضل،کاجول،فیضان،محمدنعمان،شریف،کلیم اللہ،مہناز،عابد،عمر،امجد،ندیم،منیر،شکیل زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال داخل کروایا۔جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کے رہائشی20سالہ غلام مرتضی کو گزشتہ روز جمعہ کو پیڈپسٹل فین سے اچانک اس وقت کرنٹ لگا جب مذکورہ نوجوان پنکھا چلانے کیلئے سوئچ بجلی کے بورڈ میں لگا رہا تھا۔بجلی کا جھٹکا بہت زور کا ہونے کی وجہ سے اس کاہاتھ جھلس گیا اور وہ بہوش ہوگیا۔ریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے مذکورہ نوجوان کو بہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا۔جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد دینے کے بعد مذکورہ نوجوان کو صحت مندہونے پر ڈسچارج کردیا۔شارٹ سرکٹ کے باعث گزشتہ روز جمعہ کو قصوری چوک کے قریب کے رہائشی سید احمد حیسن کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔جو دیکھتے ہی دیکھتے بھڑک اٹھی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر بریگیڈ ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر فوراً قابو پالیا اور مزید لاکھوں روپے کا نقصان ہونے سے بچالیا۔