سوات میں سپیشل فورس کے اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

سوات میں سپیشل فورس کے اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سوات ( بیورورپورٹ)سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعد میں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم کی رہائش گاہ پر جا کر اُن کو گزشتہ تین مہینوں سے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے تشویش سے آگاہ کیا جس پر ایم پی اے فضل حکیم نے ان کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ہم آپ لوگوں کی قیام امن کیلئے کردار کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں اور آپ لوگوں کو کسی بھی صورت مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ میں اور سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی آپ لوگوں کے اس اہم مسئلے کے حل کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کرینگے ایم پی اے فضل حکیم نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اس حوالے سے ہم ہر گز غافل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم نے واضح کیا کہ سوات میں قیام امن کیلئے سپیشل فورس کے کردارکو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پیر کے دن میں خود ان کے ساتھ رہونگا اور جہاں بھی یہ مسئلہ لٹکا ہوا ہے وہاں جا کر اس اہم مسئلہ کو حل کرنے میں اپنا کردارادا کرونگا ۔