ڈکیتی وارداتوں کے دوران2تاجروں کے اندھے قتل کے ملزمان کاسراغ لگالیا گیا

ڈکیتی وارداتوں کے دوران2تاجروں کے اندھے قتل کے ملزمان کاسراغ لگالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ایس پی گلگشت کی زیر نگرانی 2تاجروں کے دوران ڈکیتی اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگالیا گیا،قتل کی پہلی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
واردات درانہ لنگانہ،دوسری زکریا ٹاؤن میں ہوئی تفصیل کے مطابق14جنوری2016کولیاقت علی(تاجر) جو کہ الرحمان کریانہ سٹور پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک دو کس نقاب پوش ملزمان بسواری موٹرسائیکل پر آئے لیاقت علی کو فائر مارا ، فائر کی آواز سن کر لوگ اکھٹے ہو گئے جن کو دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے ، دوسرا اندھا قتل مورخہ 14.02.2016کو پائپ فیکٹری دورانہ لنگانہ کے قریب ہوا مقتول محمد عمیر(تاجر) جو کہ موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ساتھ جا رہا تھا ، دورانہ لنگانہ کے قریب بستی شورکوٹ دو کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹرسائیکل پیچھے سے آئے اور پسٹل کے اشارے روکا مگر نہ روکنے پر انہوں نے مقتول عمیر کو فائر مار دیا اور ملزمان فرار ہو گئے،ان دونوں مقدمات میں ملزم نا معلوم تھے جن کو کسی نے نہیں دیکھا تھا اور کوئی ذاتی دشمنی بھی نہیں تھی جس پر CPOملتان محمد اظہر اکرم نے مقدمات کے ملزمان کو پکڑنے کے لئے SPگلگشت اور DSPگلگشت کی زیر نگرانی SHOبی۔زیڈملک راشد حسین تھہیم ، ASIشفیق احمد،اخلاق احمد کانسٹیبل ، محمد صابر تھہیم کانسٹیبل اور موبائل ٹریکنگ شوکت کمانڈو کی ایک ٹیم بنائی جنہوں نے سخت محنت کے بعد اندھے قتل کے ملزمان کو بے نقاب کر دیادونوں وارداتوں میں ملزم نعمان ولد شیخ فضل قوم شیخ سکنہ القریش گلی نمبر 03فیز IIمظفر آباد ملتان اور ملزم محمد اجمل ولد محمد قاسم قوم ریحان سکنہ سیوڑا چوک رضا آباد ملتان ملوث تھے جنہوں نے واردات کی نیت سے کاروائی کی مگر دوران واردات انہوں نے دو لوگوں کا قتل کر کے فرار ہو گئے تھے۔CPOملتان نے ٹیم کی کامیابی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعامات کا اعلان کیا ہے۔