تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،عامر ڈوگر

تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے،عامر ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ، خواتین ، نوجوان ، کسان ، مزدور اور تاجر تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں ، پاکستان میں تبدیلی کے سفر کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ عوام عمران خان (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
کا ساتھ دیتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک میں امن ، معاشی استحکام کا بول بالا ہو ہوسکے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو مزید تقویت مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی سابق ضلعی صدر سبین گل خان کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ضلعی صدر امیدوار پاکستان تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ ، ندیم قریشی ، ملک عاصم کالرو چیئرمین ، ملک عاصم ڈیہڑ ، مسرت اکرم ، ثمینہ کیانی ، آصفہ سلیم ، نبیلہ بٹ ، گلشن وڑائچ ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، اللہ رکھا کھوکھر ، غزل غازی و دیگر مہمانان تھے ۔ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوری حقوق کی علمبردار جماعت ہے جو نہ صرف ملک میں جمہوری تقاضوں کو پورا کررہی ہے بلکہ اپنی پارٹی کے اندر بھی جمہوری روایات کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ممبر شپ اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے پارٹی ورکروں اور عوام الناس کی جانب سے جو جوش و خروش پایا جارہا ہے وہ دراصل پاکستان میں جمہوریت کی ترقی کیلئے کارگر ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی ورکرز نے صدر منتخب کرلیا تو میں تمام ورکرز کو ساتھ ملاکر قائد عمران خان کی جدوجہد کو آگے بڑھاؤں گا۔ میزبان تقریب سبین گل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلعی صدارت کے امیدوار خالد جاوید وڑائچ کی نہ صرف حمایت کا اعلان کرتی ہوں بلکہ ان کی کامیابی کیلئے میرے تمام ساتھی انتھک محنت کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی ممبر سازی اور انٹرا پارٹی الیکشن میں عملی طور پر اہم کردار ادا کریں گے ۔ ندیم قریشی ، ملک عاصم ڈیہڑ ، ملک عاصم کالرو ، اللہ رکھا کھوکھر ، ڈاکٹر ہمایوں شہزاد ، گلشن وڑائچ ، مسرت اکرم ، آصفہ سلیم ، ثمینہ کیانی ، نبیلہ بٹ نے بھی خطاب کیا۔