جنوبی پنجاب کا حساس اداروں میں سرچ آپریشن جاری، درجنوں مشتبہ افرادزیر حراست، مشکوک کار سے بھاری اسلحہ برآمد

جنوبی پنجاب کا حساس اداروں میں سرچ آپریشن جاری، درجنوں مشتبہ افرادزیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، کوٹ ادو، خانیوال، نواں شہر، ٹبہ کوٹ، لودھراں، شادن لُنڈ، بھکر (وقائع نگار، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھی حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری، متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ سنجر اڈا کے قریب مشکوک کار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن گذشتہ روز جمعہ کوبھی جاری رہا۔ جس میں گھروں میں تلاشی لی گئی۔ اس تلاشی کے دوران پویلس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 30 مشکوک افراد کو حراست میں لیا اور قبضے سے 11عدد مختلف قسم کے اسلحہ برآمد کیا۔ آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی ناکہ بندی کی گئی ہر آنے اور جانیوالے کی تلاشی اور کوائف چیک کرنے کے بعد جانے دیا گیا۔ جن کے کوائف نہ تھے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹرکے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک کی ہدایت پر ایس ایچ او محمود کوٹ چوہدر ی جاوید نے گزشتہ شب سرچ اپریشن کے دوران لکی مروت کے رہائشیوں6مشتبہ افراد نور زمان،حیدر علی،محمد فرید،گل رحمٰن،عمران خان اور شاہداللہ خان کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ انکو مکان کرایہ پر دینے والے مکان مالکان غلام حسین مونڈ،اسلم بلوچ اور عارف بلوچ کے خلاف پیٹرو ایکٹ2015کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت کبیروالہ کے نواحی علاقے بھٹہ کوٹ میں پولیس، ایلیٹ فورس ،سی ٹی ڈی اور دیگر حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کیا اس موقع پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مطلوب وسیم کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر تفتیش کے لئے بھیج دیا ہے ۔نواں شہر، بٹہ کوٹ سے نمائندگا ن کے مطا بق گزشتہ روز مقامی پولیس ،فوج اور دیگر حساس اداروں کے مسلح جو ا نوں کی بھا ری نفری نے نواحی موضع بٹہ کوٹ میں سرچ آپریشن کے دوران پل بٹہ کوٹ پر واقع مو بائل شاپ کے مالک محمد وسیم بھٹی سکنہ باٹی بنگلہ سمیت تین دیگر مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جب کہ اداروں نے محمد وسیم کی مو بائل شاپ سے زیر استعمال کمپیوٹر سیٹ بھی اپنے قبضہ میں لے لیا ہے ذرائع کے مطا بق پتہ چلا ہے گرفتار شدہ محمد وسیم بھٹی کاتعلق کالعدم جماعت سے ہے اور وہ افغا نستان میں مختلف جماعتوں سے رابطوں میں رہتا تھاتاہم پولیس نے اس بارے کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کر نے سے احتزاز کیا ہے،قبل ازیں علی الصبح حساس اداروں کے مسلح جوانوں نے کاروائی کرتے مقا می اسلحہ ڈیلر محمد طارق بھٹی کو اسکے گھر واقع محلہ اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔1۔ لودہراں سے نما ئند ہ پا کستا ن کے مطابق لودہراں پولیس نے ماہ مارچ میں 208اشتہاریوں کو گرفتار کیا ۔جن میںAکیٹگری کے 46ایسے اشتہاری ملزمان شامل تھے جو قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، اغواء اور ATAکے مقدمات میں ملوث تھے ۔ جبکہ 162اشتہاری ملزمان دیگر جرائم میں ملوث تھے ۔ اس کے علاوہ 41عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ جن میں سے 6ایسے عدالتی مفروران بھی شامل تھے جو قتل ، ڈکیتی ، راہزنی اور اغواء جیسے مقدمات میں ملوث تھے۔ ڈی پی او اسد سرفرا ز خاں نے کہا کہ لودہراں میں اشتہاریوں کی کوئی جگہ نہیں ۔ لودہراں میں تھانہ صدر لودہراں کے علاقہ چھمب موڑ 97/Mاور تھانہ صدر دنیا پور کا علاقہ بستی قطب پور میں پولیس ، لیڈی پولیس ، ایلیٹ فورس ، ریزوہائے پولیس ، اسپیشل برانچ اور دیگر حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن کیا گیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران ان علاقوں کے 66رہائشی افراد کی بائیو میٹرک ڈیوائس مشین کے ذریعہ سے ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔شا دن لُنڈسے نا مہ نگا ر کے مطا بق گذ شتہ را ت ڈی ایس پی تو نسہ جا وید جتو ئی کی سر برا ہی میں پو لیس تھا نہ صدر تو نسہ شر یف کے ایس ایچ اُو وا جد کھو سہ کو اطلا ع مو صول ہو ئی کہ ایک مشکو ک کا ر جا رہی ہے چنا نچہ پو لیس نے اس کا ر کا پیچھا کیا اور سنجر اڈا ٹو ل پلا زا کے نز دیک کا ر نمبری lLHW.32 کو رو ک کر اس کی تلا شی لی تو کا ر کے خفیہ خا نو ں میں بھا ری مقدار میں اسلحہ چھیا گیا تھا جس میں سے 14عد د گن ریپیٹر،2عد د ایس ایم جی،14عد د پسٹل، 1عد د کا ر بین، 49 عد د میگز ین اور 6ہزار گو لیا ں بر آ مد ہو ئیں پو لیس تھا نہ صدر نے ملزم سہیل قا در ولد عبدالقا در یو سف زئی جو کہ ایبٹ آ باد کا رہا ئشی ہے کو گر فتار کر کے مقد مہ درج کر لیا ۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق ڈی پی او بھکر خالد مسعود چوہدری نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھکر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ، کمبنگ آپریشن اور سرچ آپریشن عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر خفیہ ایجنسیز بھی شامل ہیں ۔دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے کا عزم ہے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جائیں گے ،بھکر پولیس نے ماہ مارچ میں سنگین مقدمات میں ملوث 23مجرمان اشتہاری گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 184مجرمان اشتہاری دیگر مقدمات میں گرفتار کئے ہیں اس کے علاوہ اسلحہ ناجائزکے خلاف44، منشیات کے خلاف37اور جواء کے خلاف 7مقدمات درج کئے گئے ۔ جبکہ موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2گینگ ہائے ٹریس کئے گئے جن کے 5ملزمان کو گرفتار کرکے 10چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے چالان عدالت کروایا گیا ہے ۔