بلامبت میں گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،16 کیخلاف مقدمات
بلامبٹ (نمائندہ پاکستان)ضلعی انتطامیہ دیر لوئر نے گران فروشی اور صفائی کی ابتر صورتحال پر تیمرگرہ بازار میں کریک ڈاون کرتے ہوئے 16 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر دئے گئے، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان ، محکمہ صحت کے انسپکٹر شیرعلی لیویز اور پولیس نفری کے ہمراہ ضلعی ہیڈکواٹر بازار تیمرگرہ کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے گورگوری چوک ، بلامبٹ روڈ، ہسپتال روڈ ، اڈہ چوک میں تندوروں ، دودھ فروشوں ، حجام ، سبزی فروشوں ، قصابوں ، کریانہ دکانوں کے معائنہ کئے جہاں صفائی کی ابتر صورتحال ، نرخنامے نہ رکھنے ، گران فروشی اور کم وزنی پر فوڈ ایکٹ کے تحت سولہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے جرمانہ کر دئے گئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان نے دکانداروں کو انتبہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے قبلے درست کرئے بصورت دیگر خلاف ورزی پر ان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی ، انہوں نے کہاکہ تیمرگرہ شہر کو تجاویزات سے پاک کرنے میں تاجران انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئے اور تاجروں اور عوام کی تعاون کے سے تجاویزات اور ٹریفک جام کا سنگین مسلہ ختم ہو جائیگا۔۔