سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب پر فرد جرم عائد

سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب پر فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی ہے ۔جمعہ کو سابق چیئرمین اسٹیل معین آفتاب اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے معین آفتاب اور دیگر کے خلاف تیسرے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی ہے ۔ملزمان سے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ۔عدالت نے 6اپریل کو کیس کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ معین آفتاب و دیگر پر پاکستان اسٹیل کی کینٹین کے ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے ۔