لنڈی کوتل ،اے پی اے رحیم اللہ محسود کا ہسپتال کا دورہ

لنڈی کوتل ،اے پی اے رحیم اللہ محسود کا ہسپتال کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے ہسپتال کا دورہ کیا ،ہسپتال کے اندر ڈاکٹروں کی پر یکٹس پر پابندی عائد کر دی اور میڈیکل سٹورں اور لیبارٹریوں پر اچانک چھاپے مار کر غیر قانونی چار لیبارٹریاں اور تین ایکسرے کلینک سیل کر یا گیا جبکہ ایک میڈیکل سٹور سے زائدالمیعاد میڈیسن بر امد ہونے پر سیل کر دیا گیا ،ا س مو قع پر تحصیلدار خالد خان اور ایم ایس ڈاکٹر نظیر وزیر بھی موجود تھے لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے گز شتہ روز عوامی شکایات پر ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف یونٹ دیکھے اور وارڈوں کا بھی دورہ کیا وراڈوں میں مریض داخل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیاہسپتال میں جر منی کے فنڈ سے تعمیر نئے بلاکس کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ایم ایس ڈاکٹر نظیر وزیر نے نئے تعمیر یونٹ دیکھا دئیے اس موقع پراسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسودنے ہسپتال کے اند ر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ بورڈز ہٹانے کی ہدایت جاری کی اور ہسپتال کے اند ر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کر دی بعد ازاں انہوں نے ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں اور لیبارٹریوں اور ایکسرے کلینکوں پر بھی چھاپے مار کر چار غیر قانونی میڈیکل لیبارٹریاں اور تین ایکسرے کلینک سیل کر دی گئی اور ایک میڈیسن سٹور سے زائد المیعاد میڈیسن برامد ہونے پر بند کر دیا گیا اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود نے کہا کہ ہسپتال کے تمام وراڈز خالی پڑی ہیں یہ وراڈز مریضوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے تعمیر کئے گئے ہیں لیکن افسوس کہ تمام وراڈز مریضوں سے خالی پڑی ہیں جبکہ مریضوں کو پشاور منتقل کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے بغیر کا غذات کسی کو میڈیکل سٹور اور لیبارٹریاں اور ایکسرے چلانے کی اجازت نہیں دیں گے اور اسکے خلاف سخت کاروائی کرئینگے انہوں نے میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ ڈاکٹروں کے تجویز کردہ دوائیاں تبدیل نہیں کر ئینگے انہوں نے کہا کہ بار بار چھاپے ماریں جائیں گے اور کاغذات سمیت میڈیکل سٹوروں میں دوائیاں چیک کریں گے