اسلام اصولوں کے مطابق لین دین عین عبادت ہے :مولانا محمد قاسم

اسلام اصولوں کے مطابق لین دین عین عبادت ہے :مولانا محمد قاسم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نامہ نگار)جمیعت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر اور سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم نے کہا ہے کہ تجارت پیغمبری پیشہ ہے اگر اسلامی اصولوں کے مطابق تاجر لین دین کریں تو عین عبادت ہے موجودہ دور میں تا جر برادری کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے حکومت فوری طور پر پختونخواہ کے تاجر برادری کے لئے مراعاتی پیکج کا اعلان کریں تاکہ سرمایہ کار پختونخواہ میں سرمایہ کاری کرکے بے روز گاری میں کمی کریں اور صو بہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز شیر گڑھ میں تجارتی مرکز احمد پلازہ کے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے شیرگڑھ کے ممتاز سماجی کارکن غنی رحمان عرف باچہ جی اور عمران شہید ٹرسٹ کے چیرمین ثاقب خان نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ صوبے میں لاقانونیت کی وجہ سے تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے صوبے کے تاجر برادری دوسرے صوبوں کا رخ کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے جس کی نفاذکے لئے جے یو آئی روز اول سے برسر پیکار ہے اور ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے دم لیں گے