وزیر زراعت سے کوہستان کے ایم پی اے کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

وزیر زراعت سے کوہستان کے ایم پی اے کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخواکے وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈا پور سے ان کے دفتر پشاور میں کوہستان کے حلقہ نیابت پالس کے ا یم پی اے اور سابق صوبائی وزیر مال مولوی عصمت اللہ نے جمعہ کے روز ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مولوی عصمت اللہ نے صوبائی وزیر زراعت کو اپنے حلقہ نیابت میں محکمہ زراعت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیااور انہیں حل کرانے کی سفارش کی۔صوبائی وزیر زراعت نے انہیں یقین دلایا کہ ضلع کوہستان سمیت صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کے زراعت سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔