شکار پور میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی، لڑکی جاں بحق ، 1 لڑکی اور بچہ زخمی

شکار پور میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی، لڑکی جاں بحق ، 1 لڑکی اور بچہ ...
شکار پور میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگا دی، لڑکی جاں بحق ، 1 لڑکی اور بچہ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک) شکار پور کے نواحی علاقے شاہی باغ روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک لڑکی اور بچہ زخمی ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی باغ روڈ پرمسلح افراد نے گھر میں گھس کر رہائشیوں کو یرغمال بنا یا اور بعد میں سامان کو آگ لگا کرفرار ہو گئے ۔ آگ کی زد میں آکر لڑکی شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ گھر کے مزید دو افراد بھی حادثے میں زخمی ہو ئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے رہائشیوں کو یرغمال بنایا اور بعد ازاں آگ لگا کر فرار ہو گئے تاہم  مقتول لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عینی شاہدین سے تفتیش کے بعدملزمان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

سکھر -اہم خبریں -