’’ڈونلڈٹرمپ خارجہ پالیسی اور عالمی امور سے انجان ہیں‘‘اوبامہ
واشنگٹن(آن لائن)’’ڈونلڈٹرمپ خارجہ پالیسی اور عالمی امور سے انجان ہیں‘‘یہ بات امریکی صدر باراک اوبامہ نے واشنگٹن میں جوہری سلامتی سے متعلق کانفرنس کے موقعے پر کہی ۔ براک اوباما نے کہا کہ صدارتی دوڑ میں ریبپلیکنز کے صف اوّل کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں رکھتے،دنیا نئے امریکی صدر سے ’متانت اور وضاحت‘ کی توقع رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان دو بڑے اتحادی ملکوں سے فوج واپس بلا کر اس کے بدلے جوہری ہتھیار نصب کر دینے چاہئیں۔دونوں ممالک نے اس خیال پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ادھرڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع اور جارحانہ بیان کے باعث تحقیقاتی ادارے اکونومسٹ انٹیلیجنس یونٹ ( ای آئی یو) کی ایک تحقیق کے مطابق اگر امریکی ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو یہ دنیا کو درپیش 10 بڑے خطرات میں سے ایک خطرہ ہو سکتا ہے۔ای آئی یو کی جانب سے جاری کی گئی درجہ بندی میں ٹرمپ کی صدارت کو برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج اور جنوبی بحیرہ چین میں لڑائی سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔ادارے نے خبردار کیا تھا کہ ٹرمپ کو صدارت ملنے کا مطلب عالمی معیشت میں بیچینی اور امریکہ میں سیاسی اور سکیورٹی سے متعلق خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔