واہگہ بارڈر پر رینجرز کی فائرنگ، 2 سمگلرز ہلاک، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

واہگہ بارڈر پر رینجرز کی فائرنگ، 2 سمگلرز ہلاک، بھاری مقدار میں منشیات اور ...
واہگہ بارڈر پر رینجرز کی فائرنگ، 2 سمگلرز ہلاک، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) واہگہ بارڈر پر رینجرز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 سمگلرز ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر کے قریب رینجرز نے 2 افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے فائر کھول دیا۔ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ذرائع نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے دونوں افراد سمگلرز نے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تاہم ان کی شناخت کی کوشش جاری ہے اور پتا لگایا جا رہا ہے کہ دونوں سمگلرز بھارتی تھے یا پاکستانی کے ہی شہری تھے۔