جوڑے پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے گھرکی چھت گر گئی ، 1مزدور ہلاک ،3زخمی

جوڑے پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے گھرکی چھت گر گئی ، 1مزدور ہلاک ،3زخمی
جوڑے پل کے قریب سلنڈر دھماکے سے گھرکی چھت گر گئی ، 1مزدور ہلاک ،3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے علاقے جوڑے پل کے قریب گھر میں قائم فیکٹری کی عمارت میں گیس سلنڈر دھماکے سے 60 سالہ مزدورجاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  جوڑے پل کے قریب گھر کی بالائی منزل پر مشینوں کی بیلٹیں بنانے والی فیکٹری قائم تھی جس میں سلنڈر دھماکے سے بالائی اور زیریں منزل زمین بوس ہو گئی۔  عمارت کے ملبے تلے دب کر تین افرادزخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت فیکٹری میں چھ مزدور کام کر رہے تھے  تاہم چھت گرنے سے 60 سالہ نزیر احمد شدید زخمی ہو گیا تھااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاجبکہ عدیل ، ہارون اور حارث نامی مزدور زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -