کالی آندھی کرکٹ کا منفرد ریکارڈ نام کرنے کو بے تاب
بار باڈوس (آئی این پی) کالی آندھی کرکٹ کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہے اور ایک ہی وقت میں انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی 20 جیتنے کیلئے پرعزم ہے۔
ویسٹ انڈیز کی انڈر 19 ٹیم پہلے ہی عالمی چیمپیئن بن چکی ہے جبکہ خواتین کی ٹیم بھی نیوزی لینڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے اور فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔دوسری جانب ڈیرن سیمی کی قیادت میں مردوں کی ٹیم بھی بھارت کو ہرا کر ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں کل اس کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا اور ویسٹ انڈیز کی خواتین اور مردوں کی ٹیمیں اگریہ میچز جیت جاتی ہیں تو وہ دنیائے کرکٹ میں یہ منفرد ریکارڈ قائم کرنیوالی اولین ٹیم بن جائیگی اورایک ہی وقت میں 3 ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز رکھے گی۔