ہیوی بائیک سوار ڈولفن فورس اہلکاروں کے کرتب ، ٹکرا کر 2 زخمی
لاہور(ویب ڈیسک) ڈولفن فورس کا پہلا کارنامہ ، قاتلوں ، ڈاکوﺅں، دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے گشت کے دوران ہیوی بائیکس پر قابو نہ رکھ پائے اور آپس میں ٹکرا کر 2 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ بتایا ہے کہ ڈولفن فورس کے اہلکار افتخار اور آفتاب بیدیاں روڈ پر ڈیوٹی کر رہے تھے کہ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پر کرتب کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں جس سے دونوں گر کر شدید زخمی ہو گئے۔