امیتابھ بچن پر قسمت کی دیوی مہربان ، بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے میگا سٹار کو ملک کا صدر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی

امیتابھ بچن پر قسمت کی دیوی مہربان ، بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے میگا ...
امیتابھ بچن پر قسمت کی دیوی مہربان ، بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے میگا سٹار کو ملک کا صدر بنانے کی منصوبہ بندی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا میں خبریں زیرگردش ہیں کہ میگا سٹارامیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے ۔ بھارتی ٹی وی زی نیوز کے مطابق سیاستدان امر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی میگاسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کر نے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
امر سنگھ نے مزید انکشاف کیا کہ جب نریندر مودی گجرات کے وزیراعلیٰ تھے تو میں نے فلم ’پا‘کے سلسلے میں امیتابھ بچن کو نریندرمودی سے متعارف کروایا۔تب نریندرمودی نے امیتابھ بچن کو گجرات کا برانڈ ایمبیسڈر بننے کے لئے کہا تھا ۔ یاد رہے کہ امر سنگھ بچن فیملی کے بہت قریبی ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ بھارت کے صدر پرناب مکھرجی آئندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو ملک کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -