ڈولفن فورس کو لاہورمیں پہلی کامیابی مل گئی ، شہریوں کے بھنگڑے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب کی طرف سے سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے تشکیل دی گئی نئی ڈولفن فورس کو لاہور میں پہلی کامیابی مل گئی اور تین ڈاکوﺅں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے فیروز پور روڈ پر شمع کے علاقے میں تعاقب کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکوﺅں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون ، خنجر اور نقدی برآمد کی گئی جبکہ بعدازاں گرفتارملزمان کو تھانہ لٹن روڈ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوﺅں کے پکڑے جانے کے بعد شہریوں نے ڈولفن فورس کے حق میں نعرے بازی اور بھنگڑے ڈالے ۔