اگلی مرتبہ فیس بک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں

اگلی مرتبہ فیس بک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں
اگلی مرتبہ فیس بک پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے قبل یہ پریشان کن خبر ضرور پڑھ لیں

  

بیجنگ(نیوزڈیسک) فیس بک پر آپ روزانہ کئی چیزیں پوسٹ کرتے ہوں گے لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولوگ فیس بک پر پوسٹس شیئرکرتے ہیں اس کااثر ان کے فہم وادراک پر ہوتا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی اور کارنیل یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ تحقیق Weibo(مشہور چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ)صارفین کا مشاہدہ کیا گیا۔دو گروپوں میں طالبعلموں کو 40پوسٹس پڑھنے کو دی گئیں جن میں کئی میں موضوع میں یکسانیت تھی۔وہ گروپ جسے پوسٹوں کو ری پوسٹ کرنے کی اجازت دی گئی میں یہ چیز سامنے آئی کہ جب انہوں نے ان پوسٹوں کوشیئر کیا تو انہوں نے اسے صحیح طرح سمجھا ہی نہ تھا۔ایک اور تحقیق میں بھی ایسے ہی نتائج سامنے آئے اور یہ بھی دیکھا گیا کہ ان لوگوں کو پڑھنے کے دوران پوسٹ کا صحیح طرح افہام ہی نہ ہوا۔تحقیق کاروں کاکہنا ہے کہ جب ہم کوئی چیز پوسٹ کرتے ہیں تو ہم اپنی سمجھ بوجھ پر بوجھ ڈالتے ہیں جس کے نتیجے میں چیزوں کا صحیح طرح سے ادراک نہیں کرپاتے اور ہمارا فہم متاثر ہوتا ہے۔ایک ماہر نفسیات کرسٹن جیرٹ کا کہنا ہے کہ جب لوگ اس طرح کے دوکام بیک وقت سرانجام دیتے ہیں تو انہیں ایک سے دوسرے اور دوسرے سے پہلے کام کے درمیان توجہ رکھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دونوں کام صحیح طرح سرانجام نہیں دئیے جاتے اور سیکھنے اور تفہیم کا عمل متاثر ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ ایک غلط خیال ہے کہ کوئی کام کرنے سے پہلے سوشل میڈیا پر وقت گزارا جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -