پشاور میں چوہوں کے سر پر انعام کا اعلان ،مردہ چوہوں کی سمگلنگ شروع ،پہلی کھیپ پکڑی گئی
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گدھوں کے گوشت کی سمگلنگ سے معاملہ اب کئی گنا آگے نکل گیاہے ،پشاور میں چوہے مارنے پر انعام کے اعلان کے بعد اب مردہ چوہوں کی ’سمگلنگ ‘شروع ہو گئی ہےجس کی پہلی کھیپ بھی پکڑ گئی ہے۔
ذرائع کا کنہاہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا اور پولیس کے عملے نے اٹک کے قریب چیک پوسٹ پر ایک ڈاٹسن گاڑی سے 100 مردہ چوہے برآمد کرلئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے ایک چوہا مارنے پر 25روپے اور کنٹونمنٹ بورڈ پشاور نے 300 روپے انعام مقرر کیا ہے اس اعلان کے بعد بعض افراد نے مردہ چوہے پیش کرکے انعام کی رقم حاصل کی ہے۔ ان کی دیکھا دیکھی بعض افراد نے پنجاب سے مردہ چوہے پشاور لانا شروع کردئیے جن کی پہلی’ کھیپ‘ اٹک کے مقام پر پکڑی گئی، مردہ چوہے ڈاٹسن گاڑی میں پانچ شاپنگ بیگز میں رکھے گئے تھے اور ان کو چھپانے کے لئے ان پر بوریاں رکھی گئی تھیں تاہم معمول کی چیکنگ کے دوران ایکسائز کے عملے کو ڈاٹسن سے بدبو محسوس ہوئی اور شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس سے ایک سو چوہے برآمد کئے گئے۔