دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں :آصف زرداری

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں :آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردجہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فوج اورقانون نافذکرنے والے اداروں کیساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے رہنماءپیپلز پارٹی رحمان ملک نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی صورتحال اوربھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں رہنماوں نے بھارت کی پاکستان کے ا ندرونی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کی ۔ رحمان ملک نے سابق صدر کو لاہور میں دھماکے کے بعد کی صورتحال اور پی پی پی اوورسیز پر بریفنگ دی ۔اس موقع پرآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پیپلز پارٹی فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

مزید :

قومی -