دوران پرواز پائلٹ کی ایسی حرکت کہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا لیکن ساتھ ہی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا

دوران پرواز پائلٹ کی ایسی حرکت کہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا لیکن ساتھ ہی نوکری ...
دوران پرواز پائلٹ کی ایسی حرکت کہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا لیکن ساتھ ہی نوکری سے بھی ہاتھ دھونا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک جونیئر پائلٹ کے سر پر شہرت کا بھوت سوار ہوا تو اس نے اپنی پرواز کی لائیو ویڈیو نشر کرنا شروع کردی، جس کے نتیجے میں وہ حیرت انگیز طور پر مقبول تو ہوگیا، لیکن اس شہرت کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا کہ نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق یہ منچلا پائلٹ ائیرچائنہ میں فرائض سرانجام دے رہا تھا اور اس نے پرواز کے دوران اپنی لائیو ویڈیو نشر کرنے کا سلسلہ کئی ہفتوں سے شروع کررکھا تھا۔ ہینڈسم پائلٹ کی ویڈیوز اور تصاویر کے انٹرنیٹ پر ہزاروں مداح موجود تھے اور اس کی لائیو ویڈیوز کو بیک وقت ہزاروں افراد دیکھتے تھے۔

جہاز میں سوار ہوتے مسافر نے ایسی چیز دیکھ لی کہ جہاز ہی فوری خالی کروانا پڑگیا، ایسا کیا دیکھا؟ آپ بھی جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں
چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وائبو پر اس کی ویڈیوز اور تصاویر نے دھوم مچادی، لیکن ساتھ ہی یہ معاملہ حکام بالا تک بھی پہنچ گیا۔ ائیرچائنہ نے رنگین مزاج پائلٹ کی حرکتوں کا نوٹس لیا اور فوری طور پر اسے نوکری سے فارغ کردیا۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کی حرکات بین الاقوامی فضائی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھیں، جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -