کراچی ،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم ،دونوں جماعتوں کے 5افرادزخمی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم کے نیتجے میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فائیو سٹار چورنگی پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پتھراﺅ کیا گیا ۔رہنماءپی ٹی آئی فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا جس سے ہمارے 3کارکن زخمی ہوئے۔ایم کیو ایم نے گزشتہ ضمنی انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کیا تھا ۔دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ تھا کہ ہمارا حیدری میں جلسہ ہے اس لیے تحریک انصاف کے کارکنوں نے پہلے سے تیاری کر کے ہم پر حملہ کیا جس میں ہمارے دو کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔