کارکنوں پر حملے کا جواب دیں گے،این اے 245ضمنی انتخاب میں فوج اور ینجرز تعینات کی جائے :عمران خان

کارکنوں پر حملے کا جواب دیں گے،این اے 245ضمنی انتخاب میں فوج اور ینجرز تعینات ...
کارکنوں پر حملے کا جواب دیں گے،این اے 245ضمنی انتخاب میں فوج اور ینجرز تعینات کی جائے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ فائیوسٹار چورنگی میں پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے کا جواب دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر جاری پیغام میں کہا کہ ایم کیوایم کے غنڈوں نے فائیو سٹار چورنگی پر پی ٹی آئی کیمپ پر حملہ کیا ہے،متحدہ کے دہشت کے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہو ں گے ،این اے 245کے ضمنی انتخاب کیلئے پاک فوج اور رینجرز تعینات کی جائے ۔

واضح رہے کہ فائیو سٹار چورنگی پر پی ٹی آئی کیمپ کے قریب تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا جس دوران پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول میں کیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -