ہم نے بھرپور تحمل دکھایا، کشمیر میں ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس ہے، بھارتی آرمی چیف کے مگرمچھ کے آنسو

ہم نے بھرپور تحمل دکھایا، کشمیر میں ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس ہے، بھارتی ...
ہم نے بھرپور تحمل دکھایا، کشمیر میں ہونیوالی ہلاکتوں پر افسوس ہے، بھارتی آرمی چیف کے مگرمچھ کے آنسو

  


سری نگر (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ ’جو مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سخت سکیورٹی کے دوران جموں پہنچے ‘نے فوجی حکام کے اجلاس کی صدارت کے دوران ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کشمیری مظاہرین کی مختلف علاقوں میں ”بھرپور اشتعال انگیزی“ کے باوجود بھارتی فورسز نے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم جنرل دلبیر نے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وادی میں پرتشدد احتجاج کے دوران ہونیوالی عام شہریوں کی ہلاکت پر انہیں تشویش اور افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لئے بھارتی فوج سے تعاون کریں اور پرامن رہیں تاہم بھارتی فورسز بھی عام کشمیریوں سے رابطے برقرار رکھیں اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کریں۔ بھارتی آرمی چیف کو ناردرن آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس ہودا نے مقبوضہ وادی کی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی فورسز کی چیرہ دستیوں پر بریفنگ دی۔ بھارتی آرمی چیف نے فوج کے مختلف کمانڈروں کشمیری پولیس کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ جنرل دلبیر سنگھ نے وادی میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیااور کنٹرول لائن پر نگرانی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : بین الاقوامی