شہباز شریف سے کورکمانڈرکی ملاقات ، آپریشن تیز کرنے پر اتفاق

شہباز شریف سے کورکمانڈرکی ملاقات ، آپریشن تیز کرنے پر اتفاق
شہباز شریف سے کورکمانڈرکی ملاقات ، آپریشن تیز کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی ،جس میں پیشہ وارانہ امور، سکیورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد میں ہونیوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور کور کمانڈر لاہور نے دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کے تحت جاری کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور آپریشن ردالفساد کے تحت فسادیوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات 1گھنٹہ جاری رہی، دہشت گردی کی حالیہ لہر، آئی ڈی پیز ، افغان مہاجرین کے مسئلے اور قومی و بین الاقوامی امور پر بات چیت ہوئی: ترجمان تحریک انصاف

وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی پوری قوت سے کچلنا ہے ، دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے مذموم عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے۔آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا اور پائیدار امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں آگ اور خون کا کھیل بند کراکر دم لیں گے اور اس کیلئے آخری حد تک جائیں گے کیونکہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت پاکستانی عوام کا مقدر نہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی اورمعصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائیں گے۔ شہباز شریف سے پرنس آف ویلزبرطانیہ کے سینئر مشیر محمد امرسی نے ملاقات کی۔پرنس آف ویلز کے سینئر مشیرنے تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جامع اصلاحات پروزیراعلیٰ کی غیر معمولی کارکردگی کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے کہا تعلیم ترقی اورخوشحالی کا زینہ ہے اورپنجاب حکومت نے تعلیم کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

شہبازشریف کا شاندار اقدام،سوڈان میں اغواءہونے والے پاکستانی شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب سے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کوبہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔شہبازشریف سے سینیٹر عطا الرحمن نے بھی ملاقات کی۔شہبازشریف نے آل پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی(اے پی این ایس) کے انتخابات میں نومنتخب صدر سرمدعلی ، سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی، سینئر نائب صدرقاضی اسد عابد ، نائب صدر مہتاب خان، جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم منیر جیلانی اور فنانس سیکرٹری وسیم احمدکو مبارکباد دی۔ 

مزید :

لاہور -