سرچ آپریشن کے دوران لاہور سے 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد گرفتار

سرچ آپریشن کے دوران لاہور سے 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد گرفتار
سرچ آپریشن کے دوران لاہور سے 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس اور حساس اداروں نے بادامی باغ میں سرچ آپریشن کے دوران 3افغانیوں سمیت 25مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق بادامی باغ میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے لوگوں کے بائیو میٹرک مشین سے کوائف چیک کیے ۔ اس دوران 3افغانیوں سمیت 25 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ مذکورہ افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : لاہور