بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے، امانت علی تارڑ

بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے، امانت علی تارڑ

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے رہنما امانت علی تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرے،پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے اب تک ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے ہیں جو ہسپتالوں میں کسمپرسی کی حالت میں پڑے ہیں،کرفیو کی وجہ سے ہسپتالوں میں ادویات کی بھی کمی ہو چکی ہے،اور وادی میں خوراک کی بھی شدید قلت ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امانت علی تارڑ نے کہا کہ دنیا جان گئی ہے کس طرح بھارت مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و ستم ڈھا رہا ہے،بھارت نے او آئی سی کے وفد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کی اجازت نہ دے کر ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا ہے،امانت علی تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستان کو کشمیری عوام کی اخلاقی،سیاسی حمایت جاری رکھنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم بند کرے ورنہ دنیا بھارت کو تنہا کر دے گی،اب سوشل میڈیا کا دور ہ کوئی بھی چیز دنیا سے چھپائی نہیں جا سکتی۔

مزید : عالمی منظر