الاسکا میں امریکا کی فوجی سرگرمیوں پر روسی صدر کا انتباہ

الاسکا میں امریکا کی فوجی سرگرمیوں پر روسی صدر کا انتباہ

ماسکو (اے پی پی) روسی صدر نے آلاسکا میں امریکا کی فوجی موجودگی اور نقل وحرکت کے نتائج کے بارے میں واشنگٹن کو خبردار کیاہیروسی صدر ولادیمیرپوتن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آلاسکا میں امریکا کے دفاعی میزائل سسٹم کی تعیناتی صرف دفاعی نوعیت کی نہیں ہے بلکہ یہ امریکا کے ایٹمی اقدامات کا ایک حصہ اور روس کے لئے خطرناک ہے ۔ امریکا نے عالمی سطح پر اپنے دفاعی میزائل سسٹم کی تعیناتی کے دائرے میں آلاسکا میں کئی دفاعی میزائلی سسٹم نصب کئے ہیں ۔ امریکا نے آلاسکا کے ساتھ یورپ اور ایشیا کے بھی دوعلاقوں میں جو روسی سرحدوں کے قریب واقع ہیں منجملہ اسٹووینیا اور لیتھوانیا میں اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھاری فوجی ساز وسامان کے ساتھ تعینات کررکھاہے ۔

مزید : عالمی منظر