ایران کی خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالفت

ایران کی خلیج فارس میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مخالفت

تہران (اے پی پی) ایران نے خلیج فارس میں امریکی فوجیوں موجودگی کی شدید مخالفت کی ہے۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے امریکی فوجی کمانڈروں کے گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خلیج فارس کے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر شدید تنقید کی۔

ایران کے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ امریکہ اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ اس کا اس علاقے میں ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا بلکہ امریکہ کے لئے یہی بہتر ہوگا کہ وہ اس خطے سے نکل جائے اور علاقائی ممالک کے لئے مشکلات کاباعث نہ بنے۔

مزید : عالمی منظر