پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کا وقت آگیا ، تحریک انصاف

پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کا وقت آگیا ، تحریک انصاف

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کا وقت آگیا ہے، اب نیا پاکستان بنے گا جو فرمودات قائد کا آئینہ دار ہوگا جہاں کوئی کسی کا استحصال نہیں کرسکے گا۔ کرپشن سے پاک اور کرپٹ افراد کا عوام محاسبہ کریں گے۔ اس نے پاکستان کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سنبھالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار یہاں یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن کی طرف سے متفقہ تقریب سے تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں نیا پنے خطاب میں کیا۔ نائب صدر ڈاکٹر سید راشد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں اور اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا مگر آنے والی قیادتوں نے اپنے مفادات کے لئے پاکستان کو استعمال کیاجبکہ ہم چاہتے ہیں کہ خلافت راشدہ والا نظام ہو جہاں ظالم کو ظلم کا حساب دینا پڑے، یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ لوگوں سے پاکستان بنانے کی جدوجہد ہے جہاں ہر بچے کو تعلیم ملے، صحت مند ماحول ملے اور ہر کسی کو بلا خوف و خطر آزادی ہو اور اب وہ دن دور نہیں ۔ مکہ مکرمہ سے آئے مکہ تنظٰم کے صدر ریاض آفریدی نے کہا کہ اب احتساب سے کوئی نہیں بچے گا۔ ہر کسی کو اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا۔ تحریک انصاف ایک منظم جماعت ہے ۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے کہا کہ وہ تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔ سینئر رہنما احمد بشیر چوہدری نے اپنے خطاب میں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کے گٹھ جوڑ کی مذمر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گٹھ جوڑ اپنی اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے دونوں جماعتوں نے کیا ہے مگر تحریک انصاف اقتدار میں آکر تمام کرپٹ افراد کو انصاف کے کٹھہرے میں لائے گی۔ سید خاقان جنرل سیکرٹری مکہ تنظیم نے کہا کہ آج کرپٹ لوگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں مگر اب انہیں حساب دینا ہوگا اور پاکستان صحیح ڈگر پر ہوگا۔ سٹیج سیکرٹری ظہیر احمد چوہدری نے نظامت کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک انصاف کی قیادت میں پاکستان جاگ چکا ہے اور تحریک انصاف کو آئندہ انتخابات میں کامیابی دلائے گا۔ زاہد اعوان سیکرٹری اطلاعات ویسٹرن ریجن نے کہا کہ قوم کو اب دھوکہ نہیں دیا جاسکتا وہ سب چالیں سمجھ گئی ہے اور اب وہ خود انصاف کرے گی۔ ملک سرفراز اعوان نے کہا کہ بانی پاکستان کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ محمد عزیز بھٹہ نے کہا کہ اب تو ہر طرف تحریک انصاف کا جھنڈہ ہی بلند ہوگا۔ شیخ مشتاق نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمارے ساتھ ہے۔ مرزا زعیم بیگ نے عوام سے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرنے کے لئے آگے آئیں۔ محب خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پختونخوا میں عوامی مفاد میں اصلاحات کی ہیں۔ تقریب میں وقفے وقفے سے تحریک انصاف کے اور عمران خان پر بنائے گئے ترانے بجتے رہے جبکہ تحریک پاکستان پر ایک ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

تقریب کو سجانے میں فروخ رشید، ناصہر مہدی چوہدری، شاہد چوہان، آفتاب ، حامد بشیر اور مقامی تنظیم کے نوجوان شامل تھے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے خورشید نے اپنے خطاب میں کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے۔ تقریب والے ہال کو خوبصورت پاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا جبکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور بانیان پاکستان کے فوٹو بینر بھی لگائے گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر