ساری توانائیاں بشار کو اقتدار سے ہٹانے پر صرف نہیں کرنی چاہئیں: فرانس

ساری توانائیاں بشار کو اقتدار سے ہٹانے پر صرف نہیں کرنی چاہئیں: فرانس

پیرس(این این آئی)شام میں کئی سال سے عوام کے قتل عام میں ملوث صدر بشار الاسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں امریکا کی طرف سے سامنے آنے والے ایک متنازع موقف کے بعد فرانس بھی صدر اسد کے مستقبل کے حوالے سے دو ٹوک پالیسی اختیار کرنے میں ناکام رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ جان مارک ایرولٹ نے ایک بیان میں کہاکہ شام کے بحران کے حل کے اور بھی بہت سے پہلو ہیں، صرف بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے پر ساری توجہ مرکوز نہیں کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری توانائیاں صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے اور ملک کے سیاسی مستقبل میں ان کے کردار کو تسلیم نہ کرنے پر صرف نہیں ہونی چاہئیں،ادھرامریکی سینیٹر جان مکین نے حکومتی موقف پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شامی عوام کو آزادانہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔ صدر بشار الاسد گذشتہ چھ سال سے عوام کو ذبح کر رہے ہیں۔ اس لیے اب ان کا ملک کے سیاسی مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر