کسانوں کو معقول معاوضہ کے بغیراقتصادی انقلاب کا خواب ادھورا رہے گا، خالد حمید

کسانوں کو معقول معاوضہ کے بغیراقتصادی انقلاب کا خواب ادھورا رہے گا، خالد ...

لاہور(پ ر) ڈاکٹر خالد حمید چیئرمین تارا گروپ پاکستان نے کہا ہے کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کا معقول معاوضہ یقینی بنائے بغیر ملک میں اقتصادی انقلاب کا خواب ادھورا رہے گا۔ بہتر ہو گا کہ زرعی پیکیجز کو فصلوں کی امدادی قیمتیں بڑھانے اور زرعی مداخل کو سستا کرنے کے لئے وقف کر دیا جائے۔تارا گروپ کے فرنچائیزز نے سال رواں کے سیلز ہدف سے بھی زیادہ بزنس کر کے تارا گروپ کی تاریخ ساز کامیابیوں کو جاری رکھنے کا کارنامہ سر انجام دے کر لائق تحسین کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تارا گروپ کی سالانہ سیلز کانفرنس 2017ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ قومی اقتصادی سروے میں زرعی شعبے کی شرح نمو کا منفی درجے کا چھوٹا ایک بڑا قومی المیہ ہے جس کی بہتری کے لئے جمود کے شکار زرعی شعبے اور زبوں حال کسان کی خوشحالی کے لئے طویل المدتی اصلاحات اور حالیہ مراعات کی فراہمی میں تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تارا گروپ کی جدید ٹیکنالوجی اپنانے والے کسانوں کی طرح ملک کے دیگر کسان بھی بھرپور پیداوار کے لئے ہماری عالمی معیار کی پراڈکٹس سے ریکارڈ پیداوار یقینی بنا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے کسانوں کو تارا فرنچائیزز اور ہماری فیلڈ سیلز فورس نے جس جانفشانی سے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی بہم پہنچانے میں جو مثالی کردار ادا کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا تارا فرنچائیزز ہمارے وہ قابل فخر پارٹنرز ہیں جن کی مثالی کاوشوں سے تارا گروپ نے قبیل عرصہ میں زرعی شعبے میں ممتاز ترین مقام حاصل کیا۔ سیلز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری مقصود احمد، ڈائریکٹر مارکیٹنگ حفیظ بیگ ،ڈائریکٹر سیلز سید محمد ناصر شاہ نے کہا کہ�آج اس کانفرنس میں گزشتہ سال کے ہدف سے بھی زائد بزنس کے لائق تحسین کارنامہ پر تارا فرنچائیزز اور تارا سیلز فورس کی اچھوتے انداز میں پذیرائی کا شاندار جشن منایا جا را ہے جو ایگزرو کیمیکلز کی صنعت میں منفرد اور مدتوں یادگار رے گا۔ نثار حسین نے تارا کے نئے پراڈکٹس کے خواص اور محمد شہباز نے بیجوں کی جدید تارا ٹیکنالوجی بیان کی، کامران سعید نے ایسی بے مثال کامیابیوں کو جاری رکھنے اور پوری صنعت میں مثالی انفرادیت کو قائم رکھنے کے لئے بھرپور جذبہ ، عزم اور ٹیم ورک سپرٹ کو تابندہ رکھنے پر زور دیا۔ میر پور خاص سندھ سے فرنچائیزذ کی معاونت کرنے والے فیلڈ افسران ہدیہ تحسین کے مستحق ہیں۔ تارا سیلز کانفرنس میں ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور فرنچائیزذ کو ایک کروڑ مالیت کی گاڑیاں و نقد انعامات دیئے گئے۔

تارا فرنچائیزز میں حاجی محمد اکرم لاشاری و حاجی محمد قیصر لاشاری جام پور نے قومی چمپئن ، طالب زرعی سروسز ملتان نے رنر اپ چمپئن کا ایوارڈ اور چوہدری نوید احمد تتلہ ڈسکہ نے پٹیسی سائیڈز میں قومی سطح پر تیسری پوزیشن اور مائیکرو فرٹیلائیزر و حاجی محمد قیصر لاشاری جام پور نے قومی چمپئن، طالب زرعی سروسز ملتان نے رنر اپ چمپئن کا ایوارڈ اور چوہدری نوید احمد تتلہ ڈسکہ نے پٹیسی سائیڈز میں قومی سطح پر تیسری پوزیشن اور مائیکرو فرٹیلائیزر میں قومی چمپئن کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تارا سیلز فورس میں قومی چمپئن کی ٹرافی عنایت اللہ سیل آفیسر سنٹر زون، رنر اپ چمپئن ٹرافی محسن بلال اور تیسری پوزیشن کی ٹرافی فہیم علی اور تنویر حسین نے حاصل کی۔

مزید : کامرس