8 ماہ کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 17.63 فیصد کا اضافہ

8 ماہ کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 17.63 فیصد کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)رواں مالی سال 2016-17ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلز کی فروخت میں 17.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا فروری 2016-17ء کے دوران 6 لاکھ 26 ہزار 40 ہنڈا موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ہنڈا کمپنی کے تیار کردہ 5 لاکھ 32 ہزار 183 موٹر سائیکلوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اٹلس ہنڈا لمٹیڈ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ہنڈا موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 93 ہزار 857 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران کمپنی کے تیار کردہ 8 لاکھ 11 ہزار 34 موٹر سائیکلز فروخت کئے گئے تھے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے دوران کمپنی کے تیار کردہ موٹر سائیکلوں کی فروخت کا حجم 6 لاکھ 53 ہزار 193 یونٹس رہا تھا۔

کمپنی کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جنوری 2017ء کے دوران کمپنی نے 86 ہزار 100 موٹر سائیکلز تیار جبکہ 86 ہزار 74 موٹر سائیکلز فروخت کئے ہیں۔

مزید : کامرس