جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 2.2 فیصد اضافے کا امکان

جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 2.2 فیصد اضافے کا امکان

برلن (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 2.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ایسوسی ایشن آف فارم کوآپریٹوز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال گندم کی ملکی پیداوار بڑھ کر 25.13 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے۔

جو 2016 ء کی نسبت 2.2 فیصد زیادہ ہوگی۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ گندم کے زیر کاشت رقبہ رواں سال 3.22 ملین ہیکٹر رہا جو گزشتہ سال کی نسبت صرف 0.2 فیصد زیادہ ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تلوں کی فصل کی پیداوار 4.86 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2016 ء کی نسبت 5.6 فیصد زیادہ ہوگی۔رواں سال تلوں کا زیر کاشت رقبہ 1.34 ملین ہیکٹر رہا جو 2016 ء کی نسبت 0.7 فیصد زیادہ ہے تاہم پیداوار میں اضافہ 5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

مزید : کامرس