کراچی کے عوام پر پٹرول کیساتھ دودھ بم بھی گرا دیاگیا

کراچی کے عوام پر پٹرول کیساتھ دودھ بم بھی گرا دیاگیا

کراچی(آن لائن) کراچی میں دودھ کی سرکاری قیمت میں5روپے اضافہ کردیا گیا ، اب دودھ85روپے فی لیٹر فروخت ہو گا ،قیمت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی کے عوام پر دودھ کا بم گرا دیا گیا ہے اور شہری انتظامیہ نے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، دودھ کی پچاسی روپے فی لیٹر فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں تین روپے پچاسی پیسہ فی لیٹر اضافہ ہوا ، ہول سیلر اور ریٹیلرز ڈیرھ روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ فروخت کریں گے،دود ھ کے سرکاری نرخ 85 روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔قیمتیں بڑھنے کی خبر آتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں من مانی قیمت پر دودھ کی فروخت شروع ہوگئی ، کہیں چھیاسی روپے تو کہیں نوے روپے میں دودھ مل رہا ہے ، جس نے عوام کے ہوش اڑادیئے۔

مزید : کامرس