ایئربس کا مسافر بردار طیارہ تہران پہنچ گیا
تہران (اے پی پی) یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا ایک اور مسافر بردار طیارہ تہران پہنچ گیا۔ایران کو پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایئربس کا ملنے والا یہ تیسرا مسافر بردار طیارہ ہے۔ایئربس کا ایک مسافر بردار طیارہ اے۔330 گزشتہ روز دارالحکومت تہران پہنچا۔
2016 ء میں امریکا سمیت عالمی قوتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد ایئربس کی جانب سے ملنے والا یہ تیسرا مسافر بردار طیارہ ہے۔یاد رہے کہ ایران نے ایئربس کو 100، بوئنگ کو 80 اور اے ٹی آر کو 20 مسافر بردار طیاروں کی فراہمی کے آرڈرز دے رکھے ہیں جن میں سے ابھی صرف تین طیارے وصول ہوئے ہیں۔