پیک فرینز نے فیسٹول لاہور ایٹ میں بہترین ذائقے متعارف کرادیئے

پیک فرینز نے فیسٹول لاہور ایٹ میں بہترین ذائقے متعارف کرادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور میں کھانے پینے کے تین روزہ مشہور فیسٹول لاہور ایٹ میں پیک فرینز کیفے (Peek Freans Caf233)نے مختلف اقسام کے مزیدار ذائقے متعارف کرادیئے ہیں۔ اس فیسٹول میں پیک فرینز کیفے کا عزم ہے کہ وہ اپنے بسکٹس سے کھانے کی منفرد ذائقہ دار چیزیں تیار کرکے لوگوں کے سامنے پیش کرے۔ اس کے مینو میں ہلکے اور ذائقے دار بٹر پف بائٹس میں پیپرونی چیز(Peperoni Cheese)، ہوائیاں (Hawaiian)اور سیسلیانا (Siciliana) ٹاپنگز شامل ہیں۔ میٹھے کے شوقین افراد کے لئے پیک فرینز کیفے چاکلیٹ موسی کیک (Chocolate Mousse Cake)اور چاکلیٹ ایس مور (Chocolate S'mores)پیش خدمت ہیں جو پیک فرینز چوکولیشیس اور میری پانا کوٹا (and Marie Panna Cotta)سے تیار کردہ ہیں۔ رواں سال کراچی میں منعقد ہونے والے کھانے پینے کے فیسٹول کراچی ایٹ میں پیک فرینز کیفے پر لوگوں نے اپنی بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا اور ان کا ارادہ ہے کہ وہ لاہور میں بھی کم قیمت کے ساتھ بہترین ذائقے متعارف کرائیں۔ لاہور ایٹ فیسٹول میں ان مزیدار ذائقوں سے مزین تمام مصنوعات 30روپے سے لیکر 50روپے تک کے درمیانی قیمت کے ساتھ عوام کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ پیک فرینز کے بسکٹ بنانے والی انگلش بسکٹ مینوفیکچررز پرائیویٹ لمیٹڈ 1967 میں پاکستان میں پہلی صحت بخش اور حفظان صحت سے مزین پیکیجڈ بسکٹس تیار کرنے والی کمپنی کے طور پر قائم ہوئی۔ تقریبا 50سال میں EBMکا نام صارفین کے لئے اعتماد اور بھروسے کی علامت بن چکا ہے جو اسے پاکستان کی صف اول کی بسکٹ ساز کمپنی بناتی ہے۔ ای بی ایم آئی ایس او 14001، آئی ایس او 9001 اور ایچ اے سی سی پی کی اسناد حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی بسکٹ ساز کمپنی ہے۔ پیک فرینز برانڈ بین الاقوامی سطح پر بھی مقبول سپربرانڈز کے اسٹیٹس کا بھی حامل ہے۔

مزید :

کامرس -