فروری کے دوران چینی پٹرول کی برآمد میں 77 فیصد اضافہ

فروری کے دوران چینی پٹرول کی برآمد میں 77 فیصد اضافہ

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ فروری کے دوران اس کی پٹرول کی برآمد میں 77 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ایشین مارکیٹس میں اس کی طلب میں اضافہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فروری کے دوران اس کی پٹرول کی برآمد 1.06 ملین ٹن رہی جس کی وجہ بیرونی طلب میں اضافہ اور ریفائنریوں کی جانب سے اس کی پیداوار میں تیزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے دوران ڈیزل کی برآمد میں بھی اضافہ ہوا۔مہینے کے دوران کل 1.32 ملین ٹن ڈیزل برآمد کیا گیا جو فروری 2016 ء کی سطح (965000 ٹن) سے 67 فیصد زیادہ ہے۔

مزید : کامرس