آم کے باغبانوں کو باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت

آم کے باغبانوں کو باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت

فیصل آباد(بیورورپورٹ )آم کے باغبانوں کو 10 سے 14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی کوتاہی یاغفلت کامظاہرہ نہ کریں اور باغات کا باقاعدگی سے معائنہ بھی جاری رکھیں ۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ باغبان آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کرتلف کردیں اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پودا بھی ڈالیں ۔انہوں نے کہاکہ پھل آنے پر آبپاشی اشد ضروری ہوتی ہے تاہم آبپاشی کا وقفہ 20دن تک رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی کرسکتے ہیں تاہم سفوفی پھپھوندی کے خلاف سپرے بروقت کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔

مزید : کامرس