سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگی،اعجاز چودھری

سیاسی اور عسکری قیادت ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریگی،اعجاز چودھری

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ آرمی چیف اور چےئرمین عمران خا ن کی ملاقات کوسیاسی حلقوں میں بے حد سر اہا جارہاہے ، آرمی چیف کا ملاقات میں یہ کہنا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یہ عمل ان کا قابل ستائش ہے۔ملاقات سے بھارت کو بھی واضع پیغام گیا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکی سلامتی اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گی ، بھارت پاکستان میں انتہاپسندانہ کارروائیاں فوری بند کر ے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور فاٹاکے عوام کے مسائل کا حل ہو نا مثبت پیش رفت ہے ، تحریک انصاف نے پہلے دن سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف واضع اور دوٹوک موقف اپنایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1