بیساکھی،سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے

بیساکھی،سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور بیساکھی میلہ کے موقع پر آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے مناسب سکیورٹی، رہائش،صفائی ستھرائی اور دیگر متعلقہ انتظامات کرے گی۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایک اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کو آرٹر) سندس ارشاد کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹی ایم اوز، ایل ٹی سی، پولیس ، ایل ڈبلیو ایم سی ، لیسکو،ہیلتھ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 3ہزار انڈین سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے اور بیساکھی کے حوالے سے تقریبات میں حصہ لیں گے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کو آرٹر) لاہور سندس ارشاد نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے اپنے تمام تر ضروری انتظامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ روٹس سے مکمل تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اورسکیورٹی کے لیے سول ڈیفنس اہلکار بھی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔